فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Tuesday, May 28, 2019

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی، 2 کشمیری نوجوان شہید

اننت ناگ: مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، اننت ناگ میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے آج 2 کشمیری نوجوان شہید ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ظالمانہ کارروائیاں جاری ہیں، بھارجی فوجیوں نے دو نہتے کشمیریوں کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔

کشمیری میڈیا سیل کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو نام نہاد سرچ آپریشن میں شہید کیا گیا، ایک نوجوان کو کچوان جنگل کے علاقے میں محاصرے کے دوران شہید کیا گیا۔

حسب دستور اننت ناگ اور نواح میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج نے برہان وانی کے ساتھی ذاکر موسیٰ کو شہید کردیا

دوسری طرف مقبوضہ کشمیر کی مشترکہ مدافعتی لیڈر شپ نے غیر قانونی طور پر قید جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کی عدالتی حراست میں توسیع کی مذمت کی ہے۔

کشمیری لیڈر شپ نے سری نگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ حریت رہنما کی غیر قانونی حراست کو سیاسی مقاصد کے تحت جان بوجھ کر طویل کر دیا گیا ہے، جو انسانیت اور جمہوری اصولوں کے خلاف ہے۔

مشترکہ مدافعتی لیڈر شپ نے خواتین کشمیری رہنماؤں آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کی حراست کی بھی شدید مذمت کی۔

The post مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی، 2 کشمیری نوجوان شہید appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2YSSeeg
via IFTTT

No comments:

Post a Comment