فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Monday, May 27, 2019

صحافیوں اورمیڈیا کارکنان کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے، فردوس عاشق اعوان

Firdous Ashiq Awan

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ میڈیا کی آزادی وزیراعظم کے انقلابی منشورکا حصہ ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ صحافیوں کے لیے سازگارماحول اورمشکلات کا حل منشورکا حصہ ہے، اظہار رائے کے حق پرپختہ یقین رکھتے ہیں۔


فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ صحافیوں اورمیڈیا کارکنان کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے، صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ رواں ماہ 17 مئی کو فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کے تحت میڈیا کارکنوں کی فلاح وبہبود اور ذرائع ابلاغ کی ترقی کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے۔

The post صحافیوں اورمیڈیا کارکنان کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے، فردوس عاشق اعوان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2WntOMp
via IFTTT

No comments:

Post a Comment