فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Tuesday, May 28, 2019

رمضان کے دوران مشرق وسطیٰ میں سوشل میڈیا کے استعمال میں اضافہ

رمضان المبارک کے دوران مشرق وسطیٰ میں سوشل میڈیا کے استعمال میں واضح اضافہ ہوا ہے.

تفصیلات کے مطابق جب سے اسمارٹ فون ہماری زندگی کا حصہ بنا ہے، سوشل میڈیا نے تفریح کے دیگر ذرائع کی جگہ لے لی، لوگ معیاری تفریح کے لیے فیس بک، ٹویٹر اور واٹس ایپ پر انحصار کرتے ہیں.

ایک حالیہ تحقیق سے پتا چلا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران مشرق وسطیٰ میں سوشل میڈیا کا استعمال بڑھا ہے، رمضان میں پانچ کروڑ  اسی لاکھ اضافی گھنٹے فیس بک پر گزارے گئے.

اس ضمن میں منیجنگ ڈائریکٹر فیس بک برائے مشرق وسطیٰ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ رمضان کے دوران صارفین نے عام دنوں سے زیادہ وقت سوشل میڈیا پر گزارا.

فیس بک کے علاوہ دیگر اپیلی کیشنز بھی صارفین کی توجہ کا محور رہیں. یوٹیوب پر بھی بیوٹی ٹپس، کھانے پکانے کی ترکیبوں، کھیل اور ٹی وی ڈراموں کی ویڈیوز دیکھنے میں بھی سال کے دیگر مہینوں کے مقابلے میں اضافہ دیکھا گیا.

مزید پڑھیں: پاکستان کی کوشش رنگ لے آئیں، سوشل میڈیا نے پولیو مخالف پوسٹیں ڈیلیٹ کردیں

سوشل میڈیا ایکسپرٹس کہتے ہیں صارفین رمضان کے دنوں میں رات کے وقت زیادہ جاگتے ہیں، دفتروں کے اوقات کم ہو جاتے ہیں، افطار اور سحری سے قبل بھی سوشل میڈیا کے استعمال میں غیرمعمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سحری اور افطاری کے اوقات میں انتظار کے دوران سوشل میڈیا زیادہ استعمال ہوتا ہے.

The post رمضان کے دوران مشرق وسطیٰ میں سوشل میڈیا کے استعمال میں اضافہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2Md7dyb
via IFTTT

No comments:

Post a Comment