
بنوں : فوجی چیک پوسٹ پرحملے کی قیادت کرنے والے علی وزیر کو انسداد دہشت گردی عدالت نے آٹھ روزہ ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا، دوسرا ملزم محسن داوڑتاحال مفرور ہے۔
تفصیلات کے مطابقگزشتہ روز شمالی وزیرستان میں فوجی چیک پوسٹ پر حملے میں ملوث پشتون تحفظ موومنٹ کے گرفتار رہنما علی وزیر کو بنوں کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔
اےٹی سی نے علی وزیر کو آٹھ روزہ ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالےکردیا، جس کے بعد مزید تفتیش کےلیے علی وزیر کو پشاور منتقل کردیا گیا۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمہ کا دوسرا ملزم محسن داوڑ تاحال مفرور ہے وہ مقامی آبادی کو ڈھال بنا کر قانون سے چھپتا پھررہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقہ خرکمر میں محسن داوڑ اور علی وزیر کی قیادت میں ایک ڈنڈا بردار گروپ نے فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کیا, یہ شرپسند عناصر ایک روز قبل گرفتار کیے گئے دہشت گردوں کے سہولت کار کو چھڑانا چاہتے تھے۔
The post فوجی چیک پوسٹ پرحملہ، علی وزیر آٹھ روزہ ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2HF8vxz
via IFTTT
No comments:
Post a Comment