فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Monday, May 27, 2019

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سعودی عرب روانہ

Shah Mehmood Qureshi

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اوآئی سی سربراہ اجلاس کے ایجنڈے کوحتمی شکل دی جائے گی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اجلاس میں مشرق وسطیٰ کی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا جائے گا، ایران کی صورت حال اورخطے میں کشیدگی پربات چیت ہوگی۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اجلاس کی سائیڈ لائنزپرکچھ وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں بھی طے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں کشمیررابطہ گروپ کا اجلاس بھی متوقع ہے، کشمیر رابطہ گروپ کے ارکان اپنا نقطہ نظر پیش کریں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ او آئی سی کے سیکریٹری جنرل سے بھی ملاقات ہوگی، سمٹ لیول میٹنگ کے لیے وزیراعظم بھی تشریف لے جائیں گے۔

یاد رہے کہ رواں سال مارچ کے دوسرے ہفتے میں پاکستان نے اسلامی تعاون کی تنظیم میں پارلیمانی یونین کی جنرل باڈی میں ڈپٹی چیئرمین کی نشست حاصل کی تھی۔

The post وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سعودی عرب روانہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2K74OCp
via IFTTT

No comments:

Post a Comment