فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Monday, May 27, 2019

وزیر اعظم عمران خان سے ازبکستان کے ڈپٹی وزیر اعظم کی ملاقات

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے ازبکستان کے ڈپٹی وزیر اعظم الیور گنیف نے ملاقات کی، جس میں باہمی دل چسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے ڈپٹی وزیر اعظم ازبکستان نے ملاقات کی، یہ ملاقات وزیر اعظم آفس میں ہوئی، عمران خان نے الیور گنیف کا استقبال کیا۔

ملاقات میں باہمی دل چسپی کے مختلف امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطوں کے نیٹ ورک کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا تاکہ دونوں ممالک کے مابین موجود باہمی تجارتی امکانات کا درست طور پر ادراک کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:  ازبک نائب وزیراعظم 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی سرگرمیاں بڑھانے پر بھی گفتگو کی گئی، اور خطے کی مجموعی صورتِ حال پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

خیال رہے کہ ازبک نائب وزیر اعظم 2 روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچے ہیں، الیور گنیف وزیر خارجہ شاہ محمود سمیت دیگر وفاقی وزرا اور مشیروں سے ملاقاتیں کریں گے۔

ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ازبک نائب وزیر اعظم کے ہم راہ ہے، جو سرمایہ کاری، بیرون ملک تجارت اور ٹرانسپورٹ کے ڈپٹی وزرا اور دیگر سینئر اہل کاروں پر مشتمل ہے۔

The post وزیر اعظم عمران خان سے ازبکستان کے ڈپٹی وزیر اعظم کی ملاقات appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2YO9MYT
via IFTTT

No comments:

Post a Comment