فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Monday, May 27, 2019

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس شروع

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہو گیا ، کابینہ 8نکاتی ایجنڈےپرغورکرےگی، قمری کیلنڈرکابینہ کےایجنڈےمیں شامل نہ ہوسکا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے ، کابینہ اجلاس کےایجنڈےمیں مزید4نکات شامل کرلیےگئے ، کابینہ 8نکاتی ایجنڈےپرغورکرےگی۔

قمری کیلنڈرکابینہ کےایجنڈےمیں شامل نہ ہوسکا، وزارت سائنس وٹیکنالوجی نےسائنسی بنیادوں پرقمری کلینڈر تیارکیاتھا، قوم کوعیدکاچاندنظرآنےکاانحصار اب رویت ہلال کمیٹی پرکرناہوگا۔

بجٹ سیشن میں کھانا ملے گا یاصرف ہائی ٹی،کابینہ آج منظوری دے گی جبکہ شیخ زیداسپتال لاہورکوپنجاب وفاق کےحوالےکرنے، سی ڈی اےکےممبرٹیکنیکل کی برطرفی اور پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹرریسورسزکی منتقلی کی منظوری کامعاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

کونسل کو وزارت سائنس وٹیکنالوجی سےوزارت آبی وسائل منتقل کیاجائے گا۔

The post وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس شروع appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2JHmCor
via IFTTT

No comments:

Post a Comment