فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Tuesday, May 28, 2019

پاکستانی طالب علم کا کم ترین وقت میں پیریاڈک ٹیبل ترتیب دینے کا ریکارڈ

پاکستانی طالب علم زیدان حامد نے کم ترین وقت میں پیریاڈک ٹیبل کی ترتیب کا ریکارڈ قائم کردیا۔

لٹل پروفیسر کے نام سے مشہور پاکستانی طالب علمی زیدان حامد نے کیمیا کے پیریاڈک ٹیبل کو کم ترین وقت میں ترتیب دے کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا۔

زیدان نے صرف 9 برس کی عمر میں یہ ریکارڈ بنایا ہے۔ انہوں نے 5 منٹس 46 سیکنڈز میں پیریاڈک ٹیبل پر تمام عناصر کو ان کے درست مقام پر ترتیب دیا۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ امریکا کی پروڈ یونیورسٹی آف کیمیکل انجینئرنگ کے پروفیسر ڈاکٹر ولاز نے گزشتہ برس بنایا تھا۔ انہوں نے یہ ریکارڈ پیریاڈک ٹیبل کے 150 سال مکمل ہونے پر 6 منٹ 44 سیکنڈ میں بنایا تھا۔

ڈاکٹر ولاز کے اس ریکارڈ کو 9 سالہ زیدان نے توڑ دیا ہے۔

The post پاکستانی طالب علم کا کم ترین وقت میں پیریاڈک ٹیبل ترتیب دینے کا ریکارڈ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2JHPZqu
via IFTTT

No comments:

Post a Comment