
اسلام آباد: افغان مشیر برائے قومی سلامتی، حمد اللہ محب کل ایک روزہ دورے پر اسلام آباد آئیں گے.
سفارتی ذرائع کے مطابق حمد اللہ محب کل اسلام آباد پہنچیں گے، اس دورے میں دونوں ملکوں کے اعلیٰ حکام کے درمیان اہم امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔
افغانستان سے دہشت گردوں کی پاک سرزمین پر کارروائیوں پربات ہوگی
سفارتی ذرائع کے مطابق افغان قومی سلامتی مشیر کے ہمراہ 13 رکنی وفد بھی ہوگا۔
وفد میں دفاع، داخلہ، خارجہ اور قومی سلامتی امور کے حکام شامل ہوں گے.
افغان مشیر قومی سلامتی کے وفد میں قائم مقام افغان وزیر داخلہ میجر جنرل محمد مسعود اندرابی بھی شامل ہوں گے.
سفارتی حکام کے مطابق مذاکرات میں دوطرفہ سیکیورٹی معاملات پر بات چیت ہوگی، افغانستان سے دہشت گردوں کی پاک سرزمین پر کارروائیوں پربات ہوگی.
مزید پڑھیں: پاکستان رفتہ رفتہ امن اور استحکام کی جانب گامزن ہے: آرمی چیف
توقع کی جارہی ہے کہ اس اہم دورے میں خفیہ معلومات کے تبادلے، افغان مفاہمتی عمل میں پیش رفت پر بات ہوگی.
تجزیہ کار موجودہ صورت حال میں فغان مشیر قومی سلامتی، حمد اللہ محب کے خصوصی اہمیت دے رہے ہیں.
The post افغان مشیربرائے قومی سلامتی کل ایک روزہ دورے پراسلام آباد آئیں گے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2HEI0bC
via IFTTT
No comments:
Post a Comment