فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Monday, May 27, 2019

گوجرانولہ: 11 روز قبل اغوا ہونے والی 3 سالہ بچی کی لاش برآمد

گوجرانولہ: تھانہ گرجا گھ سے 11 روز قبل اغوا ہونے والی بچی کی لاش پولیس کو مل گئی،  بچی کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 3 سالہ بچی ضمیر فاطمہ  کی لاش ایمن آباد نہر سے ملی، بچی گیارہ روز قبل لاپتا ہوئی تھی.

سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود کا کہنا ہے کہ موبائل لیبارٹری کی مدد سے موقع سے شواہد اکٹھے کئے گئے، لاش کے ابتدائی معائنے سے معلوم ہوا کہ یہ کم از کم تین سے چار روز قبل پرانی ہے.

یہ 3 سالہ بچی ضمیر فاطمہ محلہ سید پاک سے 11 روز قبل اغوا ہوئی، معصوم ضمیر  فاطمہ اس وقت اغوا ہوئی، جب وہ چیز لینے قریبی دکان گئی۔

ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق بچی کے ساتھ نہ تو زیادتی ہوئی ہے، نہ ہی اس پر تشدد کیا گیا، بہ ظاہر اسے گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے.

مزید پڑھیں: گوجرانوالا، پلیٹ توڑنا جرم بن گیا، 10 سالہ کمسن گھریلو ملازمہ پر بدترین تشدد

پولیس کے مطابق مزید حقائق جاننے کے لئے نمونے فرانزک لیب بجھوا دئیے گئے.

پولیس کا کہنا ہے کہ رپورٹ موصول ہونے پر قاتلوں تک پہنچنے میں آسانی ہوگی. درندہ صفت قاتل کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سزا دلوائیں گے۔

The post گوجرانولہ: 11 روز قبل اغوا ہونے والی 3 سالہ بچی کی لاش برآمد appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2X8wVF2
via IFTTT

No comments:

Post a Comment