فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Monday, May 27, 2019

وارم اپ میچ: پاکستان اور بنگلادیش کا مقابلہ بارش کی نظر

انگلینڈ: پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیموں کے مابین کھیلا جانے والا وارم اپ میچ بارش کے باعث شروع ہوئے بغیر ہی ختم ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ سے قبل ٹیموں کے درمیان وارم اپ میچز کھیلے جارہے ہیں، اس ضمن میں پاکستان کو آج افغانستان کے بعد بنگلادیش کی ٹیم سے اپنا دوسرا میچ کھیلنا تھا۔

دونوں ٹیموں کے مابین کھیلا جانے والے میچ کا ٹاس پاکستانی وقت کے مطابق 2 بجے ہونا تھا البتہ بارش کے باعث اس میں تاخیر ہوئی اور وقت گزرنے کے بعد ایمپائر کے میچ کو ختم کرنے کا اعلان کیا۔ یاد رہے کہ پاکستان نے اس سے قبل افغانستان کی ٹیم سے 24 مئی کو وارم اپ میچ کھیلا تھا جس میں سرفراز الیون کو 3 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید پڑھیں: وارم اپ میچ، افغانستان نے پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی

افغانستان کی ٹیم کے ہاتھوں شکست کو شائقین نے ورلڈکپ کا پہلا بڑا اپ سیٹ قرار دیا کیونکہ شاہینوں کے آگے دوسری ٹیم کے پاس اتنے تجربے کار کھلاڑی نہیں تھے البتہ انہوں نے تینوں فارمیٹ میں بہترین کھیل پیش کیا۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 47.5 اوورز میں 262 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی، بابر اعظم نے 112 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔ ہدف کے تعاقب میں افغانستان نے 263 رنز کا ٹارگٹ 49 ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر آسانی سے حاصل کرلیا تھا۔

The post وارم اپ میچ: پاکستان اور بنگلادیش کا مقابلہ بارش کی نظر appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2YK95zQ
via IFTTT

No comments:

Post a Comment