فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Tuesday, May 28, 2019

نامور موسیقار نیاز احمد طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کرگئے

لاہور: پاکستان کے نامور موسیقار نیاز احمد لاہور میں انتقال کرگئے، نیاز احمد کافی عرصے سے علیل تھے جس کے سب وہ میوزک انڈسٹری سے دور ہوگئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز موسیقار نیاز احمد کو طبیعت بگڑنے کے باعث وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا تاہم وہ آج دوپہر خالق حقیقی سے جاملے۔

پاکستانی موسیقی کے نامور گلوکاروں کو اپنی موسیقی کے ذریعے پروان چڑھانے والے نیاز احمد کے نغمے آج بھی مقبول عام ہیں۔

انہوں نے محمد علی شہکی اور عالمگیر کو موسیقی کی دنیا میں متعارف کروایا۔

استاد نصرت فتح علی خان نے ان کا کمپوز کیا ہوا ملی نغمہ ’میرا ایمان پاکستان‘ گایا جو بہت مقبول ہوا۔

نیاز احمد نے نور جہاں کے لیے ’نیناں تم چپ رہنا‘ جیسا گیت کمپوز کیا، انہوں نے گلوکارہ عابدہ پروین کے لیے بھی دھنیں بنائیں۔

The post نامور موسیقار نیاز احمد طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کرگئے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2I0e7RY
via IFTTT

No comments:

Post a Comment