فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Tuesday, May 28, 2019

ملکی ترقی کی سمت متعین ہوچکی، آنے والا دور خوشحالی کا ہوگا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کی سمت متعین ہوچکی ہے، آنے والا دور خوشحالی کا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں آئینی، قانونی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور عوامی فلاح کے مختلف منصوبوں سے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔

احتساب کی راہ میں نہ خود رکاوٹ بنیں گے نہ کسی کو بننے دیا جائے گا

وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوامی مفادات کا تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، محروم طبقے کا احساس کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، آئین اور قانون کی حکمرانی پر مکمل یقین رکھتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ معاشی ٹیم کے ہمراہ ملک کو بحرانی کیفیت سے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں، امید ہے چند ماہ میں اقتصادی اور معاشی چیلنجز پر قابو پالیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا کہ احتساب کی راہ میں نہ خود رکاوٹ بنیں گے نہ کسی کو بننے دیا جائے گا۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا کہ اپوزیشن سارا شور شرابا صرف احتساب سے بچنے کے لیے کررہی ہے، اپوزیشن کے پاس نہ اسٹریٹ پاور ہے اور نہ عوامی حمایت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بڑے چوروں کا احتساب ہوگا تو نچلی سطح پر کرپشن رکے گی، پوری قوم انصاف اور احتساب ہوتا دیکھنا چاہتی ہے، امید ہے جلد مفرور، اشتہاریوں کو وطن لاکر کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

The post ملکی ترقی کی سمت متعین ہوچکی، آنے والا دور خوشحالی کا ہوگا، وزیراعظم appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2Xax5M1
via IFTTT

No comments:

Post a Comment