فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Showing posts with label ایکسپریس اردو. Show all posts
Showing posts with label ایکسپریس اردو. Show all posts

Monday, May 28, 2018

ہالی ووڈ فلم ’’سولو اے اسٹار وارز اسٹوری‘‘ توقعات پوری کرنے میں ناکام

لاس اینجلس: ہالی ووڈ کی مشہور زمانہ  فلم سیریز اسٹار وارز کی نئی پیشکش ’’سولو اے اسٹار وارز اسٹوری‘‘ شائقین کی توقعات پر پورا اترنے میں ناکام ہو گئی۔

فلمی نقادوں کے مطابق اگرچہ  فلم نے باکس آفس پر قبضہ جمالیا ہے لیکن جس بھرپور کارکردگی کی اس فلم سے امید تھی وہ پوری نہیں ہوسکی، فلم نے دنیا بھر سے اب تک  تقریباً 150 ملین ڈالرز ہی  کمائے ہیں جو اس سے پہلے پیش کی جانے والی اسٹار وارز فلموں کی پہلے 3 دنوں کی کمائی میں سب سے کم ہے۔

فلم ’’سولو اے اسٹار وارز اسٹوری‘‘ میں ایمیلیا کلارک اور ایلڈن ایلن رائیک مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جو اسی فلم سیریز کے مشہور کردار ہان سولو پر مبنی ہے۔ 250 ملین ڈالرز سے بنائی جانے والی فلم آنے والی دنوں میں کتنی کمائی کر پائے گی یہ تو وقت ہی بتائے گا۔

The post ہالی ووڈ فلم ’’سولو اے اسٹار وارز اسٹوری‘‘ توقعات پوری کرنے میں ناکام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2L35ZzU
via IFTTT