ساڑھے 4 سال نہ جانے کيا کرتے رہے، آخری چند ماہ ميں حکومت پر افتتاح کا جنون سوار ہوگيا، آج وقت سے پہلے ہی وزيراعظم حويلياں پہنچ گئے، نامکمل موٹروے منصوبے کا افتتاح کردیا۔ وزیر ریلوے نے رائیونڈ اسٹیشن کے نامکمل منصوبے کا افتتاح ملتوی کردیا۔
Showing posts with label سیاست. Show all posts
Showing posts with label سیاست. Show all posts
Tuesday, May 29, 2018
وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اقتدار میں رہ کا آواز نہ اٹھانا کمزوری تھی، حکومت ختم ہونے کے بعد خاموش نہیں رہیں گے۔ وزير قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے سماء کو خصوصی انٹرويو دیتے ہوئے انتہائی جارحانہ روانہ اختیار کیا، بولے کہ ہمارے کارکن اٹھائے جاتے رہے ہم روک...
لندن فلیٹس ریفرنس میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے بیان ریکارڈ کرانا شروع کر دیا، احتساب عدالت کو بتایا کہ نواز خاندان کی جائیداد سے ميرا کوئی تعلق نہيں، جے آئی ٹی نے دباؤ ڈال کر وعدہ معاف گواہ بنانے کی کوشش کی۔ احتساب عدالت میں نواز خاندان کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران...
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے ایڈیشنل ایڈ ووکیٹ عاصمہ حامد کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات کردیا ہے ، وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے عاصمہ حامد کی بطور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعیناتی کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
خیال رہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارہ کسی خاتون وکیل کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات کیا گیا ہے، سابق ایڈووکیٹ جنرل شکیل الرحمان دو روزعہدے سے مستعفی ہوئےتھے۔
ذرائع کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شکیل الرحمن نے 27 مئی کی سہ پہر اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو ارسال کیا تھا جس میں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر مستعفی ہو رہے ہیں۔ اورآئندہ روز یریعنی 28 مئی سے بطور ایڈووکیٹ جنرل عدالتوں کے روبرو پیش نہیں ہوں گے
عاصمہ حامد نے امریکہ کی ہاورڈ یونیورسٹی سے آئین قانون میں ماسٹر ز کی ڈگری حاصل کی، جنوری 2014 میں اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل بھی تعینات رہ چکی ہیں جبکہ وہ دو مرتبہ قائم مقام ایڈوو کیٹ جنرل کے عہدے پر بھی فرائض انجام دے چکی ہیں۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نےعاصمہ حامدکی بطور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تقرری قبل ازانتخاب دھاندلی کی کوشش قراردے دی ہے، فوادچوہدری نے چیف الیکشن کمشنراورنگراں وزیراعلیٰ کوخط لکھتے ہوئے اس تعیناتی کو کالعدم قراردینےکامطالبہ کیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ عاصمہ حامدکی تقرری قبل ازانتخاب دھاندلی کی کوشش ہے،عاصمہ حامد کےوالدشاہدحامداورچچا زاہد حامد شریف خاندان کے وفادار ہیں جس کے سبب وہ انتخابی عمل پر اثر ہوسکتی ہیں۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2xlC1oV
via IFTTT
Labels:
ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar,
IFTTT,
سیاست

کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ اور منظور وسان کے بعد ایک اور رہنما اقامہ ہولڈر نکلے، نواب غائبی خان چانڈیو دبئی کے اقامہ ہولڈر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نواز کے رہنماؤں کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بھی اقامہ ہولڈرز نکلے، پیپلز پارٹی کے رہنما نواب غائبی کے اقامہ کے خلاف درخواست دائر کردی گئی ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ نواب غائبی خان چانڈیو دبئی کے اقامہ ہولڈر ہیں، انھوں نے الیکشن 2013 میں اقامہ ظاہر نہیں کیا۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ 2013 انتخابات کےکاغذات نامزدگی میں اقامہ ظاہر نہیں کیا، اقامہ چھاپنے پر 61 ایف ون کے تحت کارروائی کا حکم دیا جائے، نواب غائبی خان پی ایس 42 سے ایم پی اے منتخب ہوئے۔
درخواست پر الیکشن کمیشن ، سیکرٹری سندھ اسمبلی اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو 5 جون تک جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
یاد رہے گذشتہ روز بھی سندھ کے شہری نے ناصر حسین شاہ کی اہلیت کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا، درخواست گزار کا کہنا ہے کہ پی پی رہنما سنہ 2009 سے متحدہ عرب امارات کے اقامہ ہولڈر ہیں جبکہ انہوں نے کاغذات نامزدگی میں خود کو زراعت پیشہ ظاہر کیا تھا۔
درخواست میں کہا گیا تھا کہ سندھ کے وزیر اطلاعات و نشریات کو سنہ 2013 سے نااہل قرار دیا جائے اور آئندہ انتخابات میں بھی حصّہ لینے سے روکا جائے۔
اسی طرح پیپلز پارٹی کے ایک اور رہنما منظور وسان کی اہلیت کو بھی چیلنج کیا گیا تھا، درخواست گزار کا کہنا تھا کہ منظور وسان نے کاغذات نامزدگی میں متحدہ عرب امارات کا اقامہ اور کمپنی کے شیئر ظاہر نہیں کیے تھے۔
The post پیپلز پارٹی کا ایک اور رہنما اقامہ ہولڈر نکلا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نواز کے رہنماؤں کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بھی اقامہ ہولڈرز نکلے، پیپلز پارٹی کے رہنما نواب غائبی کے اقامہ کے خلاف درخواست دائر کردی گئی ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ نواب غائبی خان چانڈیو دبئی کے اقامہ ہولڈر ہیں، انھوں نے الیکشن 2013 میں اقامہ ظاہر نہیں کیا۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ 2013 انتخابات کےکاغذات نامزدگی میں اقامہ ظاہر نہیں کیا، اقامہ چھاپنے پر 61 ایف ون کے تحت کارروائی کا حکم دیا جائے، نواب غائبی خان پی ایس 42 سے ایم پی اے منتخب ہوئے۔
درخواست پر الیکشن کمیشن ، سیکرٹری سندھ اسمبلی اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو 5 جون تک جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
مزید پڑھیں : مسلم لیگ ن کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما بھی اقامہ ہولڈرز نکلے
یاد رہے گذشتہ روز بھی سندھ کے شہری نے ناصر حسین شاہ کی اہلیت کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا، درخواست گزار کا کہنا ہے کہ پی پی رہنما سنہ 2009 سے متحدہ عرب امارات کے اقامہ ہولڈر ہیں جبکہ انہوں نے کاغذات نامزدگی میں خود کو زراعت پیشہ ظاہر کیا تھا۔
درخواست میں کہا گیا تھا کہ سندھ کے وزیر اطلاعات و نشریات کو سنہ 2013 سے نااہل قرار دیا جائے اور آئندہ انتخابات میں بھی حصّہ لینے سے روکا جائے۔
اسی طرح پیپلز پارٹی کے ایک اور رہنما منظور وسان کی اہلیت کو بھی چیلنج کیا گیا تھا، درخواست گزار کا کہنا تھا کہ منظور وسان نے کاغذات نامزدگی میں متحدہ عرب امارات کا اقامہ اور کمپنی کے شیئر ظاہر نہیں کیے تھے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2ITMJbI
via IFTTT
Labels:
ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar,
IFTTT,
سیاست