فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Thursday, May 31, 2018

جسٹس (ر)ناصر المک کل نگراں وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد: جسٹس (ر)ناصر المک کل نگراں وزیر اعظم کا حلف اٹھائیں گے، صدرمملکت ممنون حسین ناصر الملک سے حلف لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نگراں وزیراعظم کی تقریب حلف برداری کل 11 بجے ایوان صدر میں منعقد ہوگی ، جس میں جسٹس (ر)ناصر المک نگراں وزیر اعظم کا حلف اٹھائیں گے، صدرمملکت ممنون حسین ناصر الملک سے حلف لیں گے۔

ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے ، تقریب میں عسکری قیادت ،اعلیٰ شخصیات ،غیر ملکی سفیروں، گورنر اور دیگر کو مدعو کیا گیا ہے جبکہ وزیر اعظم ،چیئرمین سینٹ وڈپٹی چیرمین کو بھی دعوت نامے جاری کئے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ موجودہ حکومت اپنی پانچ سالہ مدت مکمل کرکے آج ختم ہوجائے گی، جس کے بعد نگراں حکومت اپنی ذمہ داریاں سنبھالے گی۔

یاد رہے کہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی چھ ملاقاتوں کے بعد نگران وزیر اعظم کے نام پر اتفاق کیا گیا تھا ، دونوں رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ جسٹس (ر)ناصر المک نگراں وزیر اعظم ہوں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم کیلئےنام ایساہےجس پرکوئی انگلی نہیں اٹھاسکتا۔

واضح رہے کہ ناصر الملک سپریم کورٹ کے بائیسویں چیف جسٹس رہے،  وہ 2013 سے 2014 تک قائم مقام چیف الیکشن کمشنر بھی رہے جبکہ سنہ 1993 سے 1994 تک وہ خیبر پختونخواہ کی صوبائی حکومت کے ایڈوکیٹ جنرل کے عہدے پر فائز رہے جہاں انہوں نے صوبائی حکومت کے قانونی معاملات میں مشاورت کے فرائض انجام دیے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

The post جسٹس (ر)ناصر المک کل نگراں وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2H4tqGF
via IFTTT

No comments:

Post a Comment