
واشنگٹن :امریکہ کیلئے نامزد پاکستان کے سفیر علی جہانگیر صدیقی نے اپنا عہدہ سنبھال لیا، علی جہانگیرصدیقی کو 8 مارچ کوامریکا میں پاکستانی سفیرنامزد کیا گیا تھا۔
تفصیلات علی جہانگیر صدیقی نے امریکا میں پاکستانی سفیرکی ذمہ داریاں سنبھال لیں، علی جہانگیرصدیقی واشنگٹن میں قائم سفارتخانے کےعملے سے ملاقات کی اور کام کا آغاز کردیا۔

علی جہانگیرصدیقی کچھ عرصے میں اپنی سفارتی اسناد صدرڈونلڈ ٹرمپ کوپیش کریں گے۔
دوسری جانب پاکستان میں نیب علی جہانگیر صدیقی کیخلاف اربوں روپےکرپشن کی انکوائری کررہا ہے۔
یاد رہے 8 مارچ کو وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے امریکہ کے سفیر اعزاز چوہدری کی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد اپنے معاون خصوصی علی جہانگیر صدیقی کو واشنگٹن میں سفیرتعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔
سفارتی حلقوں کی جانب سےعلی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی کو میرٹ کے خلاف قرار دیا گیا تھا کیونکہ وہ مطلوبہ تعلیم اور سفارتی معاملات کو دیکھنے کی اہلیت نہیں رکھتے۔
واضح رہے کہ علی جہانگیر صدیقی پر 55 ارب روپے خورد برد کا الزام ہے، ذرائع کے مطابق ان کی کمپنیاں اسٹاک مارکیٹ میں کرپشن میں ملوث پائی گئی ہیں، اس کے علاوہ ان پر انسائڈر ٹریڈنگ کا بھی الزام ہے۔
خیال رہے کہ علی جہانگیر صدیقی ملک کے معروف کاروباری گروپ جے ایس گروپ کے مالک جہانگیر صدیقی کے صاحبزادے ہیں۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانےکے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
The post امریکا میں نامزد سفیر علی جہانگیر صدیقی نے ذمہ داریاں سنبھال لیں appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2JembRU
via IFTTT
No comments:
Post a Comment