
ماسکو: فیفا ورلڈ کپ 2018 کے دوسرے میچ میں یوروگوائے نے کانٹے دار مقابلے کے بعد مصر کو ایک گول سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق آج روس میں منعقدہ عالمی مقابلے کے گروپ اے میں مصر اور یوروگوائے مدمقابل آئیں۔ مصر کی جانب سے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے باوجود کھیل کے آخری لمحات میں ہونے والے شان دار گول کے باعث یوروگوائے فاتح ٹھہرا۔
واضح رہے کہ یوروگوئے اپنا 13واں ورلڈ کپ کھیل رہی ہے، جب کہ مصر کا یہ تیسرا ورلڈکپ ہے، مصر نے اٹھائیس برس بعد ورلڈ کے لیے کوالیفائی کیا ہے.
مصر کی امیدوں کا محور محمد صلاح ان فٹ ہونے کی وجہ سے میچ نہیں کھیل سکے، وہ چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں زخمی ہوئے تھے.
واضح رہے کہ گروپ اے میں شامل روس اور سعودی عرب گذشتہ روز مدمقابل آئے تھے، اس یک طرفہ میچ میں روس نے پانچ سفر سے کامیابی حاصل کی تھی.
گروپ بی میں شامل مراکش اور ایران کی ٹیم آج ٹکرائیں گی، تیسرا میچ سابق عالمی چیمپین اسپین اور یورپین چیمپین پرتگال کے مابین کھیلا جائے گا.
دونوں آخری مرتبہ 2010 میں مدمقابل آئی تھیں، جس میں اسپین نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے کامیابی حاصل کی۔
فیفا ورلڈ کپ 2018: عالمی میلے کا رنگا رنگ آغاز، روس کے ہاتھوں سعودی عرب کو شکست
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔
The post فیفا ورلڈ کپ 2018: یوروگوائے نے مصر کو ایک صفر سے شکست دے دی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2JEb4mi
via IFTTT
No comments:
Post a Comment