فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Saturday, June 30, 2018

نئے اور پرانے کھلاڑیوں کی وجہ سے ہم سرفہرست ہیں، سرفراز احمد

Sarfraz Ahmed

ہرارے: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ جب ٹیم کی قیادت سنبھالی تو رینکنگ ساتویں نمبر پر تھی ، نئے اور پرانے کھلاڑیوں نے گزشتہ دو سالوں میں اچھی پرفارمنس پیش کی اسی وجہ سے آج ہم سرفہرست ہیں۔

زمبابوے کے شہر ہرارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ٹی 20ٹیم پچھلے2 سال سےاچھی پرفارمنس کامظاہرہ کررہی ہے کیونکہ ہمارے اسکواڈ میں نوجوان اور سنیئر کھلاڑیوں کا بہترین کمبی نیشن موجود ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پوری ٹیم کھیل کے تینوں شعبوں بیٹنگ، فیلڈنگ، باؤلنگ میں اچھی پرفارمنس دکھارہی ہے، بالخصوص نوجوان کھلاڑیوں نے مختصر عرصے میں اپنی صلاحیتوں کو منوایا۔

کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ عالمی رینکنگ کی اہمیت اپنی جگہ مگر ہماری توجہ سیریز جیتنے پر ہے، جب میں نے ٹیم کی قیادت سنبھالی تو ہماری ساتویں پوزیشن تھی۔

مزید پڑھیں: کوشش کرتا ہوں اپنی پرفارمنس سے میچ جتواؤں‘ سرفرازاحمد

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا مزید کہنا تھا کہ ٹی 20 میں کوئی بھی ٹیم آسان حریف نہیں ہوتی کیونکہ مختصر اوورز کے میچ میں کسی بھی وقت کھیل کا پانسہ پلٹ سکتا ہے، ہم بہترین پلیئنگ الیون کے ساتھ میدان میں آئیں گے۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم ہرارے میں موجود ہے جہاں وہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے درمیان ٹرائنگولر ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گی، ایونٹ کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا جب کہ فائنل 8 جولائی بروز اتوار کھیلا جائے گا۔

اسے بھی پڑھیں: دورہ زمبابوے کے لیے کوئی پریشر نہیں، شاداب خان

ٹرائنگولر سیریز کے بعد قومی ٹیم زمبابوے سے پانچ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی جس کا آغاز 13 جولائی سے ہوگا، پانچواں اور آخری ون ڈے میچ 22 جولائی بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

The post نئے اور پرانے کھلاڑیوں کی وجہ سے ہم سرفہرست ہیں، سرفراز احمد appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2KAKiaL
via IFTTT

No comments:

Post a Comment