فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Tuesday, April 23, 2019

پی آئی اے مسافروں کے لئے بلک ہیڈ نشستوں کی سہولت نے مقبولیت حاصل کرلی

کراچی : پی آئی اے کی جانب سے مسافروں کے لئے متعارف کرائی جانے والی نئی سہولت بلک ہیڈ نشستوں کے حصول نے آغاز سے ہی مسافروں میں مقبولیت حاصل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے طیاروں کی مخصوص بلک ہیڈ سیٹوں کی اضافی رقم وصول کرنے کے فیصلہ کے بعد مسافروں کی جانب سے اسے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ چند روز قبل پی آئی اے کی جانب سے اندرون ملک اور بیرون ملک پروازوں پر مسافروں کو سفر کے لئے زیادہ گنجائش والی نشستوں کا معمولی رقم کے عوض حصول کو مسافروں میں پذیرائی ملی ہے۔

مسافروں نے اس سہولت کا استعمال شروع کر دیا ہے جس سے پی آئی اے کے ریونیو کے حصول میں خاطر خواہ اضافہ کرنے میں مدد ملی ہے۔

مزید پڑھیں : پی آئی اے طیاروں کی مخصوص سیٹوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا گیا

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ مسافر اس سہولت سے استفادہ کر کے اپنے سفر کو مزید سہل بنا سکتے ہیں۔ ترجمان نے کہا ہے پی آئی اے مسافروں کو سفری سہولتوں میں اضافے کے لئے کوشاں رہتی ہے۔

The post پی آئی اے مسافروں کے لئے بلک ہیڈ نشستوں کی سہولت نے مقبولیت حاصل کرلی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2vhyrZ4
via IFTTT

No comments:

Post a Comment