فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Saturday, June 2, 2018

نامزدگی فارم میں تبدیلی کا معاملہ، سابق اسپیکر نے انتخابات میں تاخیر کا خدشہ ظاہر کردیا

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر ایاز صادق نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ الیکشن کمیشن نئے فارم بنائے گی تو اس سے انتخابات میں تاخیر ہوسکتی ہے۔

 ایاز صادق کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں تمام جماعتوں کا بھی یہ فیصلہ تھا کہ فارم میں تبدیلی لانی ہے لیکن عدالت نے الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد فیصلہ دیا۔

سابق اسپیکر نے کہا کہ سب کو پتا تھا کہ اکتیس مئی کو حکومت کی مدت پوری ہوجائے گی پھر بھی اتنا موقع نہیں دیا گیا کہ اسمبلی میں اس معاملے پر فیصلہ کیا جاسکے۔

ایاز صادق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی اصلاحات پر عدالت نے فیصلہ درست وقت پر نہیں کیا، ہم اس کے خلاف اعلیٰ عدالت سے رجوع کریں گے، اس سلسلے میں وکلا سے بھی مشاورت ہوگئی ہے، پٹیشن جلد فائل کردیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی سطح کے فیصلے بردباری اور سوچ سمجھ کر کیے جاتے ہیں، پی ٹی آئی سے ایک نام تو دیا نہیں جا رہا ہے مستقبل میں کیا کرے گی۔

ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن کی بریفنگ


دوسری طرف ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن اختر نذیرنے دوبارہ میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نامزدگی فارم پر ہمارا جو مؤقف عدالت میں تھا وہ آج بھی قائم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نامزدگی فارم پر بھی انھوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ہم ابہام دور کرنے کے لیے سپریم کورٹ جا رہے ہیں۔

کاغذات نامزدگی میں ترامیم کالعدم قرار‘ الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس شروع


اختر نذیر نے کہا کہ نامزدگی فارمز کو قانون کی بجائے قواعد کا حصہ ہونا چاہیے، عدالت نے فارم کو کالعدم قرار نہیں دیا بلکہ بہتری کا کہا ہے، نیز عدالت نے تسلیم کیا ہے کہ فارم میں تبدیلی کا اختیار پارلیمنٹ کو ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے کاغذات نامزدگی میں ترامیم کالعدم قرار دے کر الیکشن کمیشن کو نئے کاغذات نامزدگی تیار کرنے کا حکم دیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

The post نامزدگی فارم میں تبدیلی کا معاملہ، سابق اسپیکر نے انتخابات میں تاخیر کا خدشہ ظاہر کردیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2J9Kmxw
via IFTTT

No comments:

Post a Comment