
کراچی: شہر قائد کے علاقے اور بلوچستان کی حدود حب چوکی کے قریب خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں رینجرز اہلکاروں کی شہادت کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
نمائندہ اے آر وائی کامل عارف کے مطابق کراچی اور بلوچستان کی سرحد سے ملحقہ علاقے حب چوکی کے قریب واقع رینجرز چیک پوسٹ پر نامعلوم شخص نے فائرنگ کی اور خود کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش بھی کی۔
ذرائع کے مطابق رینجرز اہلکاروں نے فوری طور پر جوابی فائرنگ کی جس کے بعد دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ روانہ کردی گئیں ہیں۔
مزید اپ ڈیٹ جاری ہے ۔۔۔۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں
The post حب چوکی: رینجرز چیک پوسٹ پر فائرنگ اور خود کش دھماکا، شہادتوں کا خدشہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2JnCv2F
via IFTTT
No comments:
Post a Comment