لندن: سابق ٹی وی اینکر اور صحافی ریحام خان کو اسلامی اقدار کا مذاق بنانا مہنگا پڑ گیا انہوں نے اپنے چہرے پر داڑھی اور سر پر رومال رکھ کر تصویر شیئر کی جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے اسلامی اقدار کا مذاق بنایا۔
ٹویٹ میں ریحام کا کہنا تھا کہ ’کچھ عرصے قبل مجھے ایک پارٹی میں شمولیت کی پیش کش ہوئی تو میں نے انہیں جواب دیا کہ میں اپنے چہرے کو نہیں ڈھانپ سکتی البتہ اس پر داڑھی لگا سکتی ہوں‘۔
ریحام نے اپنے چہرے پر فرضی داڑھی اور سرپر رومال لگا کر تصویر شیئر کی تو انہیں سب نے اسلام کا مذاق بنانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ مذہبی اسکالر مفتی زبیر نے ریحام کی تصویر کو بے ادبی قرار دیا۔
دوسری جانب زمبابوے سے تعلق رکھنے والے مفتی اسماعیل مینک نے ریحام خان کو جواب دیا کہ ’میں نہ تو سیاست میں دلچپسی رکھتا ہوں اور نہ ہی کبھی پاکستان گیا، البتہ مجھے معلوم ہے کہ آپ کی تکلیف کا علاج کیپ ٹاؤن میں موجود ایلیا لیزر کلینک سے باآسانی ہوسکتا ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان کی سابق اہلیہ الیکشن سے قبل اپنی کتاب لانے کا پہلے ہی اعلان کرچکی ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ خاتون اب اسلامی اقدار کا مذاق بنا کر سستی شہرت سمیٹنے کی کوشش کررہی ہیں۔
ویڈیو دیکھیں
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں
The post ریحام خان کو اسلامی اقدار کا مذاق بنانا مہنگا پڑ گیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2tIa9qE
via IFTTT
No comments:
Post a Comment