فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Saturday, June 30, 2018

ہنزہ: برفانی تودہ گرنے سے آسٹریلوی کوہ پیما ہلاک

گلگت: ہنزہ التر پیک میں برفانی طوفان میں ایک آسٹریلوی کوہ پیما ہلاک جب کہ دو برطانوی زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں کی تلاش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلگت کے ضلع ہنزہ میں التر پیک پر تین غیر ملکی کوہ پیما سات ہزار میٹر سے زائد بلند چوٹی سر کرنے کی مہم پر نکلے تھے، مہم کے دوران کوہ پیما برفانی تودے کی زد میں آگئے۔

گلگت بلتستان کی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک کوہ پیما کی لاش اور زخمیوں کو نکالنے کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، کوشش کی جا رہی ہے کہ ان تک جلد سے جلد پہنچا جاسکے۔

ترجمان کے مطابق علاقے میں موسم خراب ہے، جس کی وجہ سے لاپتا کوہ پیماؤں کی تلاش میں ریسکیو ٹیم کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ہدایات پر ریسیکیو آپریشن کل دوبارہ شروع ہوگا، ترجمان کے مطابق ہلاک کوہِ پیما کا تعلق آسٹریلیا اور زخمیوں کا تعلق برطانیہ سے ہے۔

نانگا پربت:‌ غیر ملکی کوہ پیماؤں کی تلاش روک دی گئی


الپائن کلب آف پاکستان کے ذرائع کے مطابق آسٹریلوی کوہ پیما کرسٹیان ہوبر اس وقت ہلاک ہوا جب برفانی طوفان نے گزشتہ رات التر سر چوٹی پر پانچ ہزار نو سو میٹر بلندی پر اس کے ٹینٹ کو اپنی زد میں لے لیا۔

واضح رہے کہ ایک ماہ قبل بھی گلگت بلتستان میں واقع دنیا کی 9 ویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت سر کرنے کی کوشش کے دوران 2 غیر ملکی سیاح لاپتا ہوگئے تھے، مقامی انتظامیہ نے دونوں کوہ پیماؤں کو مردہ قرار دے کر تلاش کا کام روک دیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

The post ہنزہ: برفانی تودہ گرنے سے آسٹریلوی کوہ پیما ہلاک appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2yWWzor
via IFTTT

No comments:

Post a Comment