فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Saturday, June 30, 2018

کراچی سے تعلق رکھنے والے جوزف کوٹس کارڈینل بن گئے

روم: پوک فرانسس نے دنیا بھر سے منتخب شدہ آرچ پشپس کو کارڈینلز کا عہدہ تفویض کردیا جن میں کراچی سے تعلق رکھنے والے بشپ جوزف کوٹس نے بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پوپ فرانسس نے گزشتہ ماہ دنیا بھر کے 14 گرجا گھروں میں موجود بشپس کو کارڈیلنز مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا جن کو اعزاز دینے کی تقریب ویٹی کن سٹی میں ہوئی۔

ٹاپ کونسل کی مٹینگ میں پاکستان، عراق، مڈغاسکر اور جاپان سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے منتخب کردہ پشپس کو کارڈینلز کے عہدے پر ترقی دی گئی۔

مزید پڑھیں: کراچی کے پادری اہم عہدے کے لیے مقرر، پوپ فرانسس کا اعلان

کراچی سے تعلق رکھنے والے جوزف کوٹس پوپ فرانسس کی جانب سے کارڈینل کا اعزاز پانے والے پاکستان کی تاریخ کے دوسرے مسیح پیشوا ہیں۔

جوزف کوٹس عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد روم کے مرکزی گرجا گھر گئے جہاں انہوں نے عصر حاضر کے شہدا کے حوالے سے منسوب لائبریری میں پیپلزپارٹی کے سابق رہنما اور پاکستانی وزیر شہباز بھٹی کے نام کی مسیح برادری کی مذہبی کتاب رکھی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

The post کراچی سے تعلق رکھنے والے جوزف کوٹس کارڈینل بن گئے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2tFMmI0
via IFTTT

No comments:

Post a Comment