فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Sunday, July 1, 2018

بھارتی جیلوں میں 357 پاکستانی قید ہیں، سفارتی ذرائع

اسلام آباد : بھارت  نے جیلوں میں قید پاکستانی شہریوں کی فہرست پاکستان کے حوالے کردی ، جس کے مطابق  بھارتی جیلوں  میں357پاکستانی شہری قید ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے مابین قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا گیا، بھارت نے جیل میں قید پاکستانی قیدیوں کی فہرست پاکستان کے حوالے کردی ہے،فہرست پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی کےحکام کو دی گئی۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی جیلوں میں357پاکستانی شہری قید ہیں، قیدیوں میں249 پاکستانی عام شہری جبکہ 108 پاکستانی ماہی گیر قید ہیں۔

اس سے قبل پاکستان نے بھی بھارتی ہائی کمیشن کو بھارتی قیدیوں کی تفصیلات دی تھی۔


مزید پڑھیں : پاکستان نے بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارت کے حوالے کردی، ترجمان دفتر خارجہ


ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان نے جیل میں قید بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارت کے حوالے کردی ہے، بھارت کے 471 قیدی پاکستانی جیلوں میں قید ہیں، بھارتی قیدیوں میں 418 ماہی گیر اور 53 سول قیدی ہیں۔

ڈاکٹر فیصل کے مطابق قیدیوں کی فہرست کے تبادلہ دونوں ملکوں کے درمیان سال میں دو بار ہوتا ہے، دونوں ممالک معاہدے کے تحت سال میں دو مرتبہ یکم جنوری اور یکم جولائی کو قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ یکم جنوری کو بھارت نے پاکستانی قیدیوں کی فہرست نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے حوالے کی تھی، آٹھ جنوری کو مزید ایک سو چھیالیس بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا تھا، پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت ایک سو پینتالیس بھارتی ماہی گیروں کواٹھائیس دسمبر کو رہا کیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

The post بھارتی جیلوں میں 357 پاکستانی قید ہیں، سفارتی ذرائع appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2lQOg45
via IFTTT

No comments:

Post a Comment