ٹوکیو: جاپان کا خلا میں بھیجے جانے والا راکٹ لانچنگ کے کچھ ہی دیر بعد زمین پر ڈھیر ہوگیا، راکٹ دو اعشاریہ سات ملین ڈالر کی لاگت سے تیار کیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق جاپان نے راکٹ خلا میں بھیجنے کے لیے لانچنگ کی تو کچھ ہی دیر بعد راکٹ زمین پر آگرا اور آگ کے گولے میں تبدیل ہوگیا۔
بوکیڈو کے علاقے میں دو اعشاریہ سات ملین ڈالر کی لاگت سے بننے والا دس میٹر طویل مومو ٹو نامی خلائی راکٹ کو لانچنگ پیڈ سے چھوڑا گیا تھا جو فضا میں صرف ساٹھ فٹ کی بلندی پر جاکر زمین پر آگرا اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے گولے میں تبدیل ہوگیا، واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔
happens.#MOMO2 pic.twitter.com/dJLEOoWcXg
— NextLaunch (@Nextlaunch) June 29, 2018
دس میٹر طویل ساڑھے گیارہ سو کلو گرام راکٹ فضا میں چند میٹر کی بلندی پر گیا جبکہ اسے ایک سو کلومیٹر کی بلندی تک بھیجا جانا تھا۔
انٹراسٹیلر ٹیکنالوجی کے صدر تکاہیرو اناگاوا کا کہنا ہے کہ راکٹ کے مین انجن میں خرابی پیدا ہوئی ہوگی، راکٹ کی ناکامی پر معذرت خواہ ہیں، مسئلے کو حل کرکے دوبارہ راکٹ خلا میں بھیجیں گے۔
واضح رہے کہ موموٹو نامی راکٹ جاپانی کمپنی نے تیار کیا تھا، گزشتہ برس جولائی میں موموون نامی جاپانی راکت کا تجربہ بھی ناکامی سے دوچار ہوچکا ہے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
The post جاپان: خلا میں بھیجا جانے والا راکٹ زمین پر آگرا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2lNTduI
via IFTTT
No comments:
Post a Comment