نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف عالمی،علاقائی تعاون مزید مضبوط کرنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق اقوم متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے بھاری جانی ومالی قربانیاں دیں۔
ملیحہ لودھی نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عالمی برادری کا مزید تعاون درکارہے، کوئی ملک دہشت گردی کے عفریت سے تنہا نہیں لڑسکتا۔
پاکستانی سفیر نے کہا کہ دہشت گردی اورانتہاپسندی اب بھی بڑا سیکیورٹی چیلنج ہے، دہشت گردی کے خلاف عالمی،علاقائی تعاون مزید مضبوط کرنا ہوگا۔
ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان نے دنیا کا سب سے بڑا انسداد دہشت گردی آپریشن کیا،انسداد دہشت گردی آپریشن میں 2 لاکھ سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا۔
سنگین جرائم کےسد باب کےلیے اقوام متحدہ یکساں معیاراپنائے‘ ملیحہ لودھی
خیال رہے کہ دو روز قبل قوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ شہریوں کوتحفظ، انسانیت سوزجرائم سے بچانے میں دہرا معیارنہ اپنایا جائے۔
ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ کشمیری بھارت کےغیرقانونی قبضے میں زندگی گزاررہے ہیں اور فلسطین کے معاملے پربھی سلامتی کونسل خاموش تماشائی ہے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔
The post پاکستان نے دنیا کا سب سے بڑا انسداد دہشت گردی آپریشن کیا‘ ملیحہ لودھی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2MHTkDE
via IFTTT
No comments:
Post a Comment