راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ انھیں جب بھی اقتدار ملا، اپنی اور خاندان کی جیبیں نہیں بھریں، جو کچھ اللہ نے دیا حلقے کے عوام پر لٹایا۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے راولپنڈی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ سیاست لاکھوں لوگوں کی امید ہوتی ہے، کوئی آسان کام نہیں ہے۔
چوہدری نثار نے کہا کہ اب مسلم لیگ نظریاتی نہیں رہی ہے، مجھ میں منافقت نہیں، نواز شریف سے کہا جو دل کہتا ہے وہی کروں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ 34 سال ایک شخص کی وفاداری نبھائی، وقت آیا تو ٹیکسلا میں ایسے شخص کو ٹکٹ دیا جو ہمیشہ ن لیگ کا مخالف رہا ہے، جو سیاست دان ہی نہیں، زندگی میں کونسلر تک منتخب نہیں ہوا۔
چوہدری نثار نے کہا لوگ اپنا نظریہ، کردار اور دین و ایمان بیچ دیتے ہیں، لیکن میں نے سیاست سر اٹھا کر کی ہے، کبھی کسی کے آگے جھکا نہیں، عمران خان نے بار بار کہا چوہدری نثار آ جائے ٹکٹ دینے کو تیار ہیں۔
انھوں نے کہا سیاست آنی جانی چیز ہے کبھی کم تو کبھی زیادہ ووٹ مل جاتے ہیں، نوازشریف سے پاناما لیکس پر قوم کو سچ بتانے کا کہا، اور اداروں پر تنقید سے منع کیا، کیا یہ ان سے دشمنی تھی یا دوستی۔
چوہدری نثار کی باتیں تکلیف دیتی ہیں، نواز شریف
چوہدری نثار نے کہا کہ 25 جولائی کے بعد ووٹ کی پرچی کی عزت نہیں ہوگی، اس لیے عوام تحمل سے سوچیں کہ کون آپ کے ووٹ کا حق دار ہے۔
واضح رہے کہ آج نواز شریف نے لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ چوہدری نثار کی باتیں انھیں تکلیف دیتی ہیں۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
The post اقتدار ملتا ہے تو اپنی اور خاندان کی جیبیں نہیں بھرتا، چوہدری نثار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2lLUguX
via IFTTT
No comments:
Post a Comment