کراچی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم کراچی اورحیدرآباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم کراچی میں اورحیدرآباد میں مطلع ابرآلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں مغربی علاقوں سے 14 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد اور لاہور میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخواہ، اسلام آباد، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں تیزہواؤں سمیت گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں سینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا تھا اور شہریوں کی بڑی تعداد موسم کا لطف اٹھانے کے لیے ساحل سمندر اور دیگر تفریحی مقامات پر پہنچ گئی تھی۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔
The post کراچی اورحیدرآباد میں مطلع جزوی ابرآلود‘ بوندا باندی کا امکان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2NhfzkT
via IFTTT
No comments:
Post a Comment