اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے ملک بھر میں طوفانی دورے کو حتمی شکل دے دی گئی، پی ٹی آئی کا سونامی آج سرگودھا سے ٹکرائے گا جبکہ منگل اور بدھ عمران خان کراچی میں گزاریں گے۔
تفصیلات کے مطابق نئے پاکستان کیلئے بھرپور انتخابی مہم جاری ہے، عمران خان کے طوفانی دوروں کو حتمی شکل دے دی گئی، بنوں کے شاندار جلسے کے بعد کپتان آج سرگودھا میں رنگ جمائیں گے، اگلا پڑاؤ تین اور چار جولائی کو کراچی میں ہوگا۔
پانچ جولائی کو صوابی اور چارسدہ ، چھ جولائی کو سوات، سات جولائی کو جہلم اور گجرات، آٹھ جولائی کو ایبٹ آباد اور ہری پور، نو اور دس جولائی کو اندرون سندھ اور گیارہ جولائی کو رحیم یار خان میں جلسہ ہوگا۔
بارہ جولائی کو گوجرانوالہ اور قصور، تیرہ جولائی کو راولپنڈی، چودہ جولائی پشاور اور مردان، پندرہ جولائی کو سیالکوٹ اور فیصل آباد، سولہ جولائی میانوالی اور بنوں میں جلسہ ہوگا، اٹھارہ اور انیس جولائی عمران خان لاہور میں گزاریں گے۔
بیس جولائی کو بہاولپور اور ملتان، اکیس جولائی کو لاہور کے نو مقامات پر جلسے ہوں گے جبکہ 22 جولائی کا دن عمران خان کراچی میں گزاریں گے۔
دھواں دھار انتخابی مہم کے آخری دن 23 جولائی کو پی ٹی آئی کا فیصلہ کن انتخابی اجتماع اسلام آباد میں ہوگا۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
The post عمران خان کے ملک بھر میں طوفانی دورے کا شیڈول تیار، سونامی آج سرگودھا سے ٹکرائے گا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2tNt1ET
via IFTTT
No comments:
Post a Comment