
لاہور: پاک بھارت کشیدگی کے باعث بند ہونے والی سمجھوتہ ایکسپریس آج صبح 8 بجے بھارت کے لیے روانہ ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق ریلوے حکام نے سمجھوتہ ایکسپریس بحال کردی، آج صبح اٹھ بجے بھارت کے لیے روانہ ہوگی۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے بند کی گئی تھی، ٹرین پیر اور جمعرات کی صبح بھارت روانہ ہوتی ہے۔
گزشتہ ہفتے ٹرین کے ذریعے 45مسافر بھارت روانہ ہوئے تھے، جمعرات کو کشیدگی کے باعث ٹرین کی بھارت روانگی کو تا حکم ثانی منسوخ کیا گیا تھا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین کا آغاز 22 جولائی 1976 کو ہوا تھا۔ ٹرین کے مسافروں کا امیگریشن اور کسٹم واہگہ، پاکستان اور اٹاری، بھارت میں ہوتا ہے۔
لاہور: سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین تاحکم ثانی بند
دوسری جانب بھارتی حکام نے اپنی ہٹ دھرمی برقرار رکھی ہوئی ہے، پاکستان میں جارحیت اور دراندازی کے باوجود باز نہیں آرہے۔
البتہ پاکستان کی جانب سے جذبہ خیرسگالی کے تحت امن کے پیغام کو دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے، گذشتہ دنوں بھارتی پائلٹ کی رہائی پر بھی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سمیت دیگر عالمی طاقتوں نے پاکستانی اقوام کا خیرمقدم کیا تھا۔
The post سمجھوتہ ایکسپریس آج صبح 8 بجے بھارت روانہ ہوگی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2TfCbIY
via IFTTT
No comments:
Post a Comment