فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Wednesday, March 20, 2019

تجارتی جنگ، امریکی صدر نے چین کے ساتھ جلد معاہدہ طے پانے کی نوید سنا دی

USA

واشنگٹن: چین اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ خاتمے کے قریب پہنچ گئی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تنازعے کے حل کی نوید سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق چین اور امریکا کے درمیان کئی مہینوں سے جاری تجارتی جنگ اپنے اختتام کے قریب ہے، صدر ٹرمپ نے جلد معاہدہ طے پانے کی امید ظاہر کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق چین کے ساتھ تجارتی تنازعے میں ایک ممکنہ سمجھوتہ آہستہ آہستہ قریب آتا جا رہا ہے۔

امریکی وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکی تجارتی وفد مذاکرات کے لیے چین کا دورہ کرے گا، جو معاملے کے حل پر زور دے گا۔

انہوں نے کہا کہ چین امریکا میں اپنی درآمدات پر اضافی محصولات نہیں چاہتا، اسی بابت چین جلد تنازعے کے حل اور کسی نہ کسی معاہدے پر پہنچے گا۔

چین اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ کے باعث عالمی معیشت پر بھی دباؤ نظر آرہا ہے، دونوں ممالک کی معیشت دنیا کی دو بڑی معیشت تصور کی جاتی ہیں، جس کا براہ راست اثر عالمی معیشت پر پڑتا ہے۔

تجارتی جنگ: چین اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امکان ظاہر کیا تھا کہ مذاکرات میں پیش رفت ہورہی ہے اور جلد معاہدہ طے پاجائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ احسن انداز میں جاری ہے، ممکن ہے دوطرفہ مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد ایک معاہدہ ہوجائے۔

The post تجارتی جنگ، امریکی صدر نے چین کے ساتھ جلد معاہدہ طے پانے کی نوید سنا دی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2ULP5Lt
via IFTTT

No comments:

Post a Comment