فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Thursday, March 21, 2019

ننھے چیمپئنز بنے وزیر اعلیٰ سندھ کے مہمان، حکومت کا فی کھلاڑی ایک لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان

کراچی: قطر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی فٹبال ٹیم کے تمام کھلاڑی وزیراعلیٰ سندھ کے مہمان بنے جن سے مراد علی شاہ نے نہ صرف ملاقات کی بلکہ اُن کے ساتھ فٹبال بھی کھیلی۔

تفصیلات کے مطابق لیاری وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے لیاری کی کراچی یونائیٹڈ چلڈرن فٹبال ٹیم کے 16 کھلاڑیوں، کوچ اور دیگر مکینوں کی ملاقات ہوئی۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے قطر میں منعقد ہونے والی انڈر 10 اور انڈر 12 لیگ کے فاتحین سے ملاقات کی اور مبارک باد پیش کرتے ہوئے انہیں اجرک اور فٹبال کٹ بطور تحفہ پیش کی۔

مراد علی شاہ کو کوچز اور ٹیم مینیجمنٹ نے آگاہ کیا کہ کُل 27 بچوں نے قطر میں ہونے والے مقابلوں میں حصہ لیا، انڈر 10 اور انڈر 12 کی ٹیموں کے کوچز نے بہت محنت کی جس کی وجہ سے یہ جیت ممکن ہوئی۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ قطر میں کھیلنے والی انڈر 10 اور انڈر 12 فٹبال ٹیم فائنل میچ جیت کرآئی یہ پورے پاکستان کے لیے خوشی کی بات ہے، وزیراعلیٰ نے بچوں سے فرداً فرداً ملاقات کی اور انہیں مبارک باد بھی پیش کی۔

مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ سب بچوں کو فٹبال کے ساتھ ساتھ تعلیم بھی جاری رکھنی ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے ہر بچے کے لیے ایک لاکھ جبکہ کوچز کو دو لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا۔

بعد ازاں مراد علی شاہ نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے گارڈن میں بچوں کے ساتھ فٹبال کھیلی اور اپنے اندر چھپا فن دکھایا۔

The post ننھے چیمپئنز بنے وزیر اعلیٰ سندھ کے مہمان، حکومت کا فی کھلاڑی ایک لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2HLXvyI
via IFTTT

No comments:

Post a Comment