فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Thursday, March 21, 2019

کراچی: گلشن اقبال میں واقع عمارت میں آگ لگ گئی

کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی، عمارت سے 2 افراد کے چھلانگ لگانے کی اطلاعات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آتش زدگی کا واقعہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال ممتاز منزل کے قریب پیش آیا جہاں عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق عمارت میں دفاتر ہیں جبکہ رہائشی منازل پر شہری بھی رہائش پذیر ہیں۔ آگ کے باعث 2 افراد کی عمارت سے چھلانگ لگانے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔ عمارت میں آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔

آگ نے 4 سے 5 منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ آگ لگنے کے باعث عمارت میں موجود متعدد افراد چھت پر چڑھ گئے، فائر بریگیڈ تاحال موقع پر نہیں پہنچ سکی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق شہری جان بچانے کے لیے رسی کے ذریعے اتر رہے ہیں، آگ سے جھلسنے والے 3 افراد کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل کراچی میں ہی شارع فیصل پر واقع ایف ٹی سی بلڈنگ میں بھی آگ بھڑک اٹھی تھی۔ آگ رات کے 2 بجے لگی جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیوں اور 2 اسنارکلز نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

The post کراچی: گلشن اقبال میں واقع عمارت میں آگ لگ گئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2TSdMtt
via IFTTT

No comments:

Post a Comment