فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Friday, March 22, 2019

یوم پاکستان پر بھارتی وزیراعظم مودی کا عمران خان کو نیک خواہشات کا پیغام

بھارتی وزیراعظم

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کو بھارتی وزیراعظم کا پیغام موصول ہوا ہے، اپنے پیغام میں نریندر مودی نے یوم پاکستان پرنیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں  پاک بھارت کشیدگی کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کشیدگی کے خاتمے کیلیے کیے گئے مؤثر اقدامات نے حالات کا رخ موڑ دیا۔

یوم پاکستان 23مارچ کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے نام پیغام موصول ہوا ہے، بھارتی وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں یوم پاکستان پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کو یہ دن مبارک ہو اب وقت آگیا ہے کہ برصغیر کے عوام امن اور خطے کیلئے مل جل کر کام کریں، ایک ایسا ماحول پیدا کریں جو دہشت گردی اور تشدد سے پاک ہو۔

The post یوم پاکستان پر بھارتی وزیراعظم مودی کا عمران خان کو نیک خواہشات کا پیغام appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2CvOlDe
via IFTTT

No comments:

Post a Comment