فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Friday, March 22, 2019

پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد

اسلام آباد : ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کا کہنا ہے پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، پاکستان کرپشن کےخاتمےکےہمارےتجربات سےاستفادہ کرسکتاہے جبکہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ملائیشین وزیراعظم مہاتیرمحمداورطیب اردوان مسلم دنیامیں ترقی کی اہم مثال ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ملائیشیا کے وزرائےاعظم نے ملاقات کے بعد نیوز کانفرنس کی ، پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ملائیشیااپنی ترقی سےمسلم ممالک کےلیےمثال ہے، ملائیشیانےدہشت گردی کےخلاف واضح مؤقف اختیارکیا، کسی مسلمان سےکوئی جرم ہوتو1.3ارب مسلمانوں کوموردالزام ٹھہرادیاجاتاہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا ہم آپ کےکرپشن کےخلاف مؤقف کوقدرسےدیکھتےہیں، ہماری نظرمیں ملک غریب نہیں ہیں کرپشن ان کوغریب بناتی ہے، کرپٹ اشرافیہ لوٹی دولت باہربھیج کرملک کوغریب بناتی ہے۔

ہم سیاحت سےمتعلق ملائیشیاسےبہت کچھ سیکھ سکتےہیں

عمران خان نے کہا مسلم ممالک میں صرف 2رہنماہیں جنہوں نےاہم مقام حاصل کیا، ملائیشیامیں ہم نےدیکھاکہ وہاں کےلوگوں کامعیارزندگی کیسے بلند ہوا، اب پاکستان سےلوگ روزگار کے لیے ملائیشیا جارہے ہیں ، ہم نےترکی میں تیزی سےترقی ہوتےدیکھی۔

ان کا کہنا تھا کہ مہاتیر محمد اورطیب اردوان مسلم دنیامیں ترقی کی اہم مثال ہیں،مہاتیرمحمدسےبات کرکےبہت خوشی ہوئی، ہم سیاحت سےمتعلق ملائیشیاسےبہت کچھ سیکھ سکتےہیں۔

پاکستان سےدوستی کی تجدیدپربہت خوشی ہورہی ہے، مہاتیر محمد


ملائیشیاکے وزیراعظم مہاتیر محمد نے نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا پاکستان سےدوستی کی تجدیدپربہت خوشی ہورہی ہے، ہم نے بہت سےاہم معاملات پردوطرفہ بات چیت کی ہے، ہماری بات چیت میں مسلم ممالک اہم موضوع رہے۔

ڈاکٹرمہاتیرمحمد کا کہنا تھا آج ہرملک معیشت کی بہتری کی کےلیےکوشاں ہے، مجھے یقین ہے پاکستان کےساتھ ہماری تجارت میں اضافہ ہوگا، آج ہرملک معیشت کی بہتری کےلیےکوشاں ہے، ہمیں دیکھناہوگاہم آپ کواورآپ ہمیں کیافروخت کرسکتےہیں۔

ہمیں دیکھناہوگاہم آپ کواورآپ ہمیں کیافروخت کرسکتےہیں، ڈاکٹرمہاتیرمحمد

ملائیشیا کے وزیراعظم نے کہا کاروباری حضرات ایک دوسرےسےتجارت میں دلچسپی لےرہےہیں، اسی اندازسےدونوں ممالک کی معیشت ترقی کرسکتی ہے، عمران خان نےٹھیک کہاکہ کرپشن ہمیں غریب بناتی ہے، بسااوقات کرپٹ حکام کی وجہ سےکرپشن ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرےخیال میں ہمارےدیگرمسلم ممالک سےتعلقات میں بہتری کی گنجائش ہے، ہمیں ترقی کرکےدیگرترقی یافتہ ممالک کےبرابرآناہوگا، ہمیں عالمی سطح پراسلاموفوبیاکامقابلہ کرنےکی ضرورت ہے۔

ڈاکٹرمہاتیرمحمد نے کہا دہشت گردی ختم کرنےمیں بھی ہم ایک دوسرےسےتعاون کرسکتےہیں، میرےلیےیہ دورہ بہت اہم ہے،بہت سےاہم معاملات پربات ہورہی ہے، 2025 میں ملائیشیا کو ترقی یافتہ ملک دیکھ رہاہوں۔

2025 میں ملائیشیا کو ترقی یافتہ ملک دیکھ رہاہوں

ملائیشین وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کرپشن کےخاتمےکےہمارےتجربات سےاستفادہ کرسکتاہے، چاہتاہوں دیگرمسلم ممالک بھی ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوں۔

انھوں نے مزید کہا جب معیشت ترقی کرتی ہےتوہمیں ضرورت ہوتی ہےماڈل کی نشاندہی کرسکیں، ہمارےسامنےترقی کےلیےجاپان کی مثال موجودہے، پاکستان کی ترقی میں کرداراداکرنےکوتیارہیں۔

The post پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2unPV5K
via IFTTT

No comments:

Post a Comment