فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Saturday, March 23, 2019

اقبال کا خواب، قائد اعظم کی جدوجہد اور بڑوں کی قربانیاں سے پاکستان بنا، خورشید شاہ

سکھر : پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما خورشید شاہ  نے کہا اقبال کا خواب، قائد اعظم کی جدوجہد اور بڑوں کی قربانیاں سے پاکستان بنا  لیکن پاکستان بننے کے بعد ہم نے کیا کیا نہیں کیا، ہم نے اپنے پہلے وزیر اعظم کو گولی کا نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق سکھر میں پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما خورشید شاہ نے یوم پاکستان کے دن اپنے پیغام میں کہا پاکستان کے لئے آج کے دن کی اہمیت کو سمجھنا چاہیے، اقبال کا خواب، قائد اعظم کی جدوجہد اور بڑوں کی قربانیاں سے پاکستان بنا۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا تحریک میں سرسید احمد اورحسن علی آفندی کو یاد نہ کرنا زیادتی ہوگی، پاکستان کا پہلا جھنڈا صوبہ سندھ میں لہرایا گیا، پاکستان بنانے میں سابق مشرقی پاکستان ، وہاں کے سیاستدانوں کا بڑا کردار ہے۔

پی پی رہنما نے کہا پاکستان بننے کے بعد ہم نے کیا کیا نہیں کیا، ہم نے اپنے پہلے وزیر اعظم کو گولی کا نشانہ بنایا، شہید سہروردی جو پاکستان بنانے میں آگے تھے ان حکومت کو گرایا۔

ان کا مزید کہنا تھا ہم نالائق ہیں جوبچوں کومعیاری تعلیم،اچھا مستقبل نہیں دے رہے، پاکستان کےمعاملے میں سب جماعتوں سےملکر،ایک ہوکرفیصلےکیے، احساس نہیں درخت کیا فائدہ دیتے ہیں بس انکو کاٹنے پر زور ہے، دوسرے ممالک میں درخت کاٹنے پر 302 کا کیس بنتا ہے۔

مزید پڑھیں : یوم پاکستان پراسلام آباد میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ

خیال رہے آج یوم پاکستان ملی جوش اور جزبے سے منایا جار ہا ہے، دن کا آغاز وطن عزیز کی سلامتی کیلئے خصوصی دعاوں سے ہواجبکہ وفاقی دارلحکومت اسلام اباد کا کیولری گرائونڈ اکتیس توپوں کی سلامی سے گونج اٹھا۔

یوم پاکستان کے دن اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ ہوئی ،سعودی عرب اور آذربائیجان کے دستوں نے پریڈ میں شرکت کی،  تقریب کے مہمان خصوصی ملیشیا کے وزیراعظم مہاتیرمحمد ہیں۔

The post اقبال کا خواب، قائد اعظم کی جدوجہد اور بڑوں کی قربانیاں سے پاکستان بنا، خورشید شاہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2WkL9Sp
via IFTTT

No comments:

Post a Comment