فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Thursday, March 21, 2019

شور مچانے کے بجائے نیب میں جواب دیں، شہزاد اکبر کا پیپلز پارٹی کو مشورہ

اسلام آباد : وزیراعظم کےمشیربرائےاحتساب شہزاد اکبر نے مشورہ دیا کرپشن کیسز پر بھی سیاست ہورہی ہے ، شورمچانےکےبجائےنیب میں جواب دیں ،اپنے ذاتی مفادکے لیے چند سیاسی رہنماقانون سازی نہیں دے رہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبرسویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا شور مچانے کے بجائے نیب میں جواب دیناچاہیے، سپریم کورٹ کےحکم کے باوجود سندھ میں ادارے ریکارڈنہیں دیتےتھے، سندھ حکومت کے عدم تعاون کی وجہ سے تاخیر ہوتی ہے۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا نیب کی پیشی پرپیپلزپارٹی نے غیرذمہ داری مظاہرہ کیا، پیپلزپارٹی کی قیادت کرپشن کے سنگین الزامات کاجواب دینے کے بجائے صرف سیاست کررہی ہیں۔

انھوں نے مزید کہا اپنےذاتی مفادکے لیے چند سیاسی رہنماقانون سازی نہیں ہونےدے رہے ہیں۔

خیال رہے جعلی اکاؤنٹس کیس کی تفتیش میں سابق صدرآصف زرداری اور پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی نیب دفتر میں پیشی کے موقع پرپی پی کے کارکنان کی ہنگامہ آرائی اورکارکنان کےپتھراو سے پانچ اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں : آصف زرداری،بلاول بھٹوکی نیب میں پیشی، جیالوں کی ہنگامہ آرائی

بعد ازاں حکومت کی جانب سے آصف زرداری،بلاول بھٹوکی نیب میں پیشی کےموقع پر ہنگامہ آرائی کرنےوالے جیالوں کے خلاف مقدمےدائر کئے گئے، تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمے میں سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر، راجہ شکیل عباسی سمیت سترجیالوں کو نامزد کیا گیا۔

مقدمے میں پولیس اہلکاروں پرحملہ، کارسرکار میں مداخلت، توڑپھوڑ کی دفعات شامل ہیں غیر قانونی جلوس، حکومتی اداروں کیخلاف توہین آمیزنعروں کی دفعات بھی شامل کی گئیں۔

ایف آئی آر کےمطابق پیپلزپارٹی کارکن جلوس میں نادراچوک آئے، کارکنوں نے حکومت، نیب کیخلاف توہین آمیز نعرے لگا ئے، رکاوٹیں توڑیں اور نیب آفس کے بیرونی گیٹ تک پہنچے، کارکنوں کے حملے میں نو پولیس اہلکار، صحافی زخمی ہوئے۔

The post شور مچانے کے بجائے نیب میں جواب دیں، شہزاد اکبر کا پیپلز پارٹی کو مشورہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2WfdUjd
via IFTTT

No comments:

Post a Comment