فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Thursday, March 21, 2019

حکومت کوشاں ہے کہ ہرشہری کو پینے کا صاف پانی مہیا کیا جائے‘ فیصل واوڈا

Faisal Vawda

کراچی: وفاقی وزیرآبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ گزشتہ 50 سال میں کسی حکومت نے آبی ذخائرکی تعمیرکوسنجیدگی سے نہیں لیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے پانی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ پینے کا صاف پانی ایک بنیادی حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کو برسوں سے پانی کی قلت کا سامنا ہے، حکومت کوشاں ہے کہ ہرشہری کو پینے کا صاف پانی مہیا کیا جائے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان ان ملکوں میں شامل ہے جنہیں پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، اربوں کا میٹھا پانی ہرسال سمندرمیں گرکر ضائع ہوجاتا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پانی بچانا وقت کی ضرورت ہے، آبی ذخائر کی تعمیر حکومت کی اولین ترجیح ہے، گزشتہ 50 سال میں کسی حکومت نے آبی ذخائرکی تعمیرکوسنجیدگی سے نہیں لیا۔

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھرمیں پانی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد پینے کے پانی کی اہمیت اجاگر کرنے کے ساتھ اسے محفوظ بنانے کی ضرورت پر زور دینا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے 1993 میں ہرسال ’پانی کا عالمی دن‘ منانے کا فیصلہ کیا گیا جس کے بعد پوری دنیا میں یہ دن 22 مارچ کو منایا جاتا ہے

اقوامِ متحدہ کے اعدادو شمار کے مطابق ہرانسان روزانہ دو سے چار لیٹر پانی پیتا ہے جس میں خوراک میں موجود پانی بھی شامل ہے۔ پاکستان دنیا کے ان سترہ ممالک میں شامل ہے جو پانی کی قِلت کا شکار ہیں۔

The post حکومت کوشاں ہے کہ ہرشہری کو پینے کا صاف پانی مہیا کیا جائے‘ فیصل واوڈا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2CwA7C2
via IFTTT

No comments:

Post a Comment