فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Friday, March 22, 2019

ملیشیا کے وزیراعظم کو آج سب سے بڑے قومی اعزاز “نشان پاکستان” سے نوازا جائے گا

اسلام آباد: ملیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمدکو  ایوان صدر  کی خصوصی تقریب میں آج پاکستان کے سب سے بڑے قومی اعزاز ” نشان پاکستان ” سے نوازا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ملیشیاکےوزیراعظم کےاعزاز میں خصوصی تقریب آج ایوان صدر میں ہو گی ، تقریب میں مہاتیر محمد کو خصوصی اعزاز سے نوازا جائے گا ، صدر عارف علوی ملیشیا کے وزیراعظم کو سب سے بڑے قومی اعزاز ” نشان پاکستان ” سے نوازیں گے۔

دوسری جانب یوم پاکستان پر قومی تقریبات کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے، یوم پاکستان پرپریڈ کی تقریب 23 مارچ کو صبح 9 بجے ہو گی جبکہ پاکستان سول ایوارڈز کی تقریب بھی 23 مارچ کو ہو گی، صدر عارف علوی شام 5 بجے 128 افراد کو قومی اعزازات سے نوازیں گے۔

خیال رہے وزیراعظم عمران خان ملیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کے اعزاز میں آج ظہرانہ دیں گے ، اس سے قبل ڈاکٹرمہاتیرمحمد کے اعزازمیں سرکاری تقریب کاانعقاد کیا گیا ، اس سلسلے میں ملیشین وزیراعظم وزیراعظم ہاؤس پہنچے، جہاں وزیراعظم عمران خان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

ملیشین وزیراعظم کےاعزازمیں گارڈآف آنر پیش کیاگیا، جس کے بعد مہاتیرمحمد نے گارڈآف آنرکامعائنہ کیا جبکہ وزیراعظم ہاؤس میں دونوں ممالک کےقومی ترانوں کی دھنیں بجائی گئیں۔

مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان کی ملائیشیا کے ہم منصب مہاتیر محمد سے ون آن ون ملاقات

وزیراعظم عمران خان نےوفاقی وزرااورسرکاری حکام سےمعززمہمان کاتعارف کرایا، عمران خان کابھی ملیشیا کے وفد سےتعارف کرایاگیا، اس موقع پر ڈاکٹر مہاتیر محمد نے وزیراعظم ہاؤس میں پودا لگایا۔

وزیراعظم عمران خان اور ملیشیاکےہم منصب مہاتیرمحمد کی ون آن ون ملاقات ہوئی ، دونوں وزرائےاعظم کی ملاقات میں مختلف امور پر بات چیت کی گئی، دونوں وزرائےاعظم کے درمیان وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے، جس میں معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے۔

یاد رہے گذشتہ روز ملیشیا وزیراعظم مہاتیر محمد تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے ، جہاں اسلام آباد میں نور خان ایئربیس پر وزیراعظم عمران خان نے ملیشین ہم منصب کا شانداراستقبال کیا ، انھیں اکیس توپوں کی سلامی دی گئی اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

The post ملیشیا کے وزیراعظم کو آج سب سے بڑے قومی اعزاز “نشان پاکستان” سے نوازا جائے گا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Oiy3lU
via IFTTT

No comments:

Post a Comment