فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Friday, March 22, 2019

پی آئی اے کا طیارے حادثے سے بال بال بچ گیا، پائلٹ نے بحفاظت زمین پراتار لیا

طیارے سے پرندہ

لاہور : پی آئی اے کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا، پائلٹ نے کمال مہارت سے طیارے کو بحفاظت اتار کرطیارے کو حادثے سے بچالیا، مذکورہ پرواز جدہ سے لاہور آرہی تھی۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی غفلت و لاپرواہی کے باعث طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، جدہ سے لاہور آنے والی پی آئی اے کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔

کپتان نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو بحفاظت ایئرپورٹ اتار لیا، مذکورہ پرواز پی کے 760جدہ سے لاہور آرہی تھی، پی آئی اے کے بوئنگ777طیارے کو نقصان پہنچا ہے جس کو گراؤنڈ کردیا گیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارہ نہ ہونے کی وجہ سے لاہور سے جدہ جانے والی پرواز پی کے759کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی، پرواز رات بارہ بجے جدہ کیلئے روانہ ہوگی۔

بوئنگ777طیارے کا پرزہ کراچی سے لاہور آنے والی پرواز پی کے304کے ذریعے لایا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پرندے ٹکرانے کے چار سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے۔

کراچی ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے تین طیاروں سے پرندے ٹکرائے جس کے باعث ایک777اور دو ایئربس320طیاروں کو نقصان پہنچا تھا۔

The post پی آئی اے کا طیارے حادثے سے بال بال بچ گیا، پائلٹ نے بحفاظت زمین پراتار لیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2TqC1tF
via IFTTT

No comments:

Post a Comment