فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Friday, March 22, 2019

آئی ایس پی آر نے یومِ پاکستان کا خصوصی نغمہ جاری کردیا

راولپنڈی :  آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کا خصوصی نغمہ جاری کردیا، ترانے میں د شمن کوپیغام دیاگیاجارحیت کےخلاف پوری قوم متحدہے جبکہ نغمہ عوام اور تحریک پاکستان کے کارکنان کے نام کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈایریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تیئس مارچ کا خصوصی نغمہ جاری کردیا، جس کے بول “ہر دل کی آواز۔۔ پاکستان زندہ باد ، سن لیں دشمن سبھی۔۔ یہ وطن ہے سدا۔ ہیں”۔

یوم پاکستان کا نغمہ عوام اور تحریک پاکستان کے کارکنان کے نام کیا گیا جبکہ ترانے میں دشمن کوپیغام دیاگیاجارحیت کےخلاف پوری قوم متحدہے۔

یوم پاکستان کا نغمہ “پاکستان زندہ آباد” مشہور موسیقار سہیر علی بیگگا نے گایا ہے اور اس میں میڈیا اور کھیلوں سمیت مسلح فورسز اور معاشرے کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

خیال رہے یوم پاکستان پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں اہمیت رکھتا ہے، سرحدوں پر کشیدہ صورتحال کے باوجود یوم پاکستان کی پریڈ ہوگی ، پاکستان جنگی جنون میں مبتلا نہیں بلکہ باوقار رویہ اپنائے ہوئے ہے ۔

یوم پاکستان کا نعرہ پاکستان زندہ باد ہے جبکہ یوم پاکستان پریڈ کیلئےہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے پروموبنائے گئے ۔

مزید پڑھیں : ملائیشین وزیراعظم یوم پاکستان پریڈمیں مہمان خصوصی ہوں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

یاد رہے یوم پاکستان کی پریڈ میں آذربائیجان اور سعودی عرب کے فوجی دستے پریڈ میں شرکت کریں گے اور آذربائیجان ،بحرین، سعودی عرب اور سری لنکا کا پیراٹروپرز فری فال جمپ کا مظاہرہ کریں گے جبکہ ترکی کے ایف 16 اور چین کے جے 10 طیارے فضائی کرتب دکھائیں گے۔

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر بن محمد یوم پاکستان کی پریڈ کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

The post آئی ایس پی آر نے یومِ پاکستان کا خصوصی نغمہ جاری کردیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2FsvAlX
via IFTTT

No comments:

Post a Comment