فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Friday, March 22, 2019

مجھے نواز شریف سے ملنے نہیں دیا تو جیل کے باہرکھڑی ہوجاؤں گی، مریم نواز

لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہےمجھے نواز شریف سے ملنے نہیں دیا تو جیل کےباہرکھڑی ہوجاؤں گی اور جب تک ملنے کی اجازت نہیں دی جائےگی جیل کےباہرکھڑی رہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر محمکہ داخلہ کو ارسال کی گئی درخواست شیئر کی۔

مریم نواز نے کہا نوازشریف کی گردوں کی بیماری اسٹیج تھری کی ہے، ڈاکٹرزکولگتاہے ان کودردگردوں کی بیماری کی وجہ سے ہے، نواز شریف کا یوریا لیول چیک ہونا چاہئے۔

ان کا کہنا تھا نوازشریف کے معائنے کے لئے ڈاکٹرکوبھیجا تھا، ڈاکٹرکو2گھنٹے جیل کے باہرانتظارکرایا گیا ، ڈاکٹرکونوازشریف سے ملنے نہیں دیا گیا اورواپس بھیج دیا گیا۔

مریم نواز نے کہا اگر مجھےاوران کےڈاکٹرکوملنے نہیں دیاتوکل جیل کےباہرکھڑی ہوجاؤں گی، جب تک ملنے کی اجازت نہیں دی جائےگی جیل کےباہرکھڑی رہوں گی۔

یاد رہے دو روز قبل مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا تھا ’نواز شریف طبیعت خرابی کے باعث کسی سے ملاقات نہیں کریں گے، اللہ تعالیٰ میاں نواز شریف کو لمبی زندگی، اچھی صحت عطا فرمائے، ہم سب اور پاکستان کو ان کی ضرورت ہے۔‘

مزید پڑھیں : اللہ تعالیٰ میاں نواز شریف کو لمبی زندگی، اچھی صحت عطا فرمائے، مریم نواز

مریم نواز نے ٹویٹ میں کارکنوں کی مستقل حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا، اور کہا کہ کارکنوں کی محبت ہمارے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے۔

خیال رہے کوٹ لکھپت جیل میں قید نوازشریف سے ملاقات نہ ہونے پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا ماں، بہن، بھائی اور بیٹی سے یہ حق چھیننا سراسرظلم و زیادتی ہے۔

واضح رہے گزشتہ برس 24 دسمبر کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز کا فیصلہ سنایا گیا تھا، فیصلے میں نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں مجرم قرار دیتے ہوئے 7 سال قید کی جرمانے کا حکم سنایا تھا جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں انہیں بری کردیا گیا تھا۔

The post مجھے نواز شریف سے ملنے نہیں دیا تو جیل کے باہرکھڑی ہوجاؤں گی، مریم نواز appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Hzj1aW
via IFTTT

No comments:

Post a Comment