فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Friday, March 22, 2019

جمہوری ملک ہونے کے ناطے ہم لڑائی پریقین نہیں رکھتے بلکہ امن چاہتے ہیں‘ صدر پاکستان

Arif Alvi

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کا کہنا ہے کہ خطےکوامن کی ضرورت ہے جنگ کی نہیں، ہماری اصل جنگ غربت وافلاس کے خلاف ہے، لڑائی پریقین نہیں رکھتے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوم پاکستان پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے پوری قوم کو یوم پاکستان کی مبارکباد دی۔

صدرمملکت نے کہا کہ آج پوری قوم تجدیدعہد کے ساتھ یوم پاکستان منا رہی ہے، اللہ تعالیٰ نے آزادی جیسی نعمت عطا کیا، آزادی کا حصول قربانی کا متقاضی ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے چیلنج کا سامنا کیا، جانی و مالی قربانیوں سے دہشت گردی کوشکست دی۔

ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ آج پاکستان ابھرتی ہوئی معاشی قوت ہے، تمام ممالک کی خود مختاری کا احترام کرتے ہیں، امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔

صدرپاکستان نے کہا کہ خطے کوامن کی ضرورت ہے، جنگ کی نہیں، ہماری اصل جنگ غربت و افلاس کے خلاف ہے، لڑائی پریقین نہیں رکھتے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے دھمکی آمیزبیانات سے جنگی فضا قائم کی، بھارت کوحقیقت کوتسلیم کرنا ہوگی کہ پاکستان ایک مضبوط اورپرامن ایٹمی طاقت ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا جواب دینا ہمارا فرض تھا، بہترحکمت عملی سے بھارت کوموثراورفوری جواب دیا، دشمن کو منہ توڑجواب دیا۔

ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ جمہوری ملک ہونے کے ناطے پاکستان مذاکرات پریقین رکھتا ہے،
ہم پرامن قوم ہیں، اپنے دفاع سے ہرگزغافل نہیں۔

The post جمہوری ملک ہونے کے ناطے ہم لڑائی پریقین نہیں رکھتے بلکہ امن چاہتے ہیں‘ صدر پاکستان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2TTMbYV
via IFTTT

No comments:

Post a Comment