فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Thursday, March 21, 2019

پاکستان پر ففتھ جنریشن وارمسلط کی گئی، تمام جماعتوں‌ کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا: شہریار آفریدی

Shehryar Afridi

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ قانون وزیراعظم سمیت کابینہ اور عام شہریوں پر بھی لاگو ہے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینےکی اجازت نہیں.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے خصوصی پریس کانفرنس میں کیا. شہریارآفریدی نے پی پی پی کے احتجاج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جو ہوا، قوم اس کی گواہ ہے، چاہےوہ پلاننگ تھی یا نہیں، کیمرے کی آنکھ سے کوئی چیز نہیں چھپ سکتی.

اگر ہم کہیں جائیں گے, تو کیا ہم ساتھ میں لوگ اور کارکن لے کر جائیں گے.

شہریار آفریدی

شہریارآفریدی نے مزید کہا کہ کبھی  ہماری طرف سے ناانصافی نہیں ہوگی، تمام سیاسی جماعتوں کو سنجیدگی سے معاملات دیکھنے کی ضرورت ہے، پاکستان پرففتھ جنریشن وار مسلط کی گئی ہے، نیشنل ایکشن پلان پرتمام سیاسی جماعتوں نےاتفاق کیا.

انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے کل جو کیا وہ کیمرے نے محفوظ کرلیا، ہم نےکل ہرایک کواجازت دی، لیکن کچھ ایس اوپی کوئی نظراندازنہیں کرسکتا۔

مزید پڑھیں: ہم سب مل کر امن کا قیام چاہتے ہیں: شہریار آفریدی

ان کا مزید کہنا تھا کہ آئین وقانون کے خلاف کوئی بھی جائے گا حکومت ایکشن لے گی، اگر ہم کہیں جائیں گے, تو کیا ہم ساتھ میں لوگ  اور کارکن لے کر جائیں گے.

شہریارآفریدی کا کہنا تھا کہ بھارت سے کشیدگی پرہماری آواز پوری دنیا میں سنی گئی، حکومت کی سنجیدگی کو وقت ثابت کرے گا.

The post پاکستان پر ففتھ جنریشن وارمسلط کی گئی، تمام جماعتوں‌ کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا: شہریار آفریدی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2WbwzfP
via IFTTT

No comments:

Post a Comment