فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Thursday, March 21, 2019

بلاول اور مریم ابو بچاؤ مہم چلارہے ہیں، فوادچوہدری

اسلام آباد : وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا بلاول اورمریم ابوبچاؤ مہم چلارہےہیں، ابوکونیب نےبلالیاہےتو آپ ہم سےناراض ہوگئے، وہ کچھ بھی کرتے رہے احتساب کاعمل چلتا رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فواد چوہدری کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ بلاول اورمریم ابوبچاؤ مہم چلارہےہیں، ابوکونیب نے بلالیا ہے تو آپ ہم سےناراض ہوگئے ، کل کی کارروائی میں پولیس ا ورانتظامیہ نےبہت تحمل سےکام لیا، یہ کچھ بھی کرتے رہےاحتساب کاعمل چلتارہےگا۔

بلاول کے بیان کے حوالے سے فواد چوہدری کا کہنا تھا بلاول بھٹوکاکل کابیان بھارتی میڈیاکی ہیڈلائن ہے، کسی طور پر بھارتی طیارے کو اجازت نہیں دی جاسکتی کہ کوئی کارروائی کریں۔

مزید پڑھیں : دونوں طرف بچےابو بچاؤتحریک پر ہیں

اس سے قبل ایک تقریب سے خطاب میں  وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا دونوں طرف بچےابو بچاؤتحریک پر ہیں، ان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں،اولاد پیسوں پر سیاست کرنا چارہی ہے، میں ان تجزیہ کاروں پر حیران ہوں جو کہتے ہیں یہ لوگ لیڈرز ہیں، ایک کے والد 300ارب لیکر جیل میں ہیں۔

گذشتہ روز وزیراطلاعات فواد چوہدری  نے نیب دفتر کےباہرکارکنوں کی ہنگامہ آرائی پر  پیپلزپارٹی کی قیادت سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا   اگر حد عبورکریں گے تو ریاست اپنی ذمے داری پوری کرےگی۔

وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ جن لوگوں پر مقدمات ہیں انہیں ان کا سامنا کرنا ہوگا، ممکن نہیں کہ آپ تحقیقات کے عمل کو متاثر کر سکیں۔

The post بلاول اور مریم ابو بچاؤ مہم چلارہے ہیں، فوادچوہدری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2WgD6WJ
via IFTTT

No comments:

Post a Comment