فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Saturday, March 2, 2019

پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر پر فیصلہ کن بات چیت کا آغاز کریں‘ میرواعظ عمر فاروق

Mirwaiz Umar Farooq

سری نگر: کشمیری حریت رہنما میرواعظ عمرفاروق کا کہنا ہے کہ پاکستان اوربھارت تناؤ کے خاتمے کے اقدامات کریں۔

تفصیلات کے مطابق کشمیری رہنما میر واعظ عمر فاروق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایل اوسی پرجانی ومالی نقصان، نقل مکانی باعث تشویش ہے۔

میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ پاکستان اوربھارت تناؤکے خاتمے کے اقدامات کریں، دونوں ملک مسئلہ کشمیرپر فیصلہ کن بات چیت کا آغاز کریں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کی جانب سے امن کے پیغام کے بعد بھی بھارت نے جنگی جنون کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایل اوسی پرفائرنگ وگولہ باری کی تھی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوان سمیت دو پاکستانی شہری شہید ہوگئے تھے۔

بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کے 2 جوان شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے دونوں جوان شہری آبادی پرفائرنگ کے جواب میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا رہے تھے۔

The post پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر پر فیصلہ کن بات چیت کا آغاز کریں‘ میرواعظ عمر فاروق appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2ILq0Pn
via IFTTT

No comments:

Post a Comment