فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Friday, March 22, 2019

آج کا دن ہماری ذمےداری کی یاددہانی کرانے کا دن ہے، بلاول بھٹو

اسلام آباد : پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا آج کا دن ہماری ذمےداری کی یاد دہانی کرانے کا دن ہے، نظریہ پاکستان کی جڑوں پرکلہاڑے مارنے والے باز آجائیں، پیپلز پارٹی قائداعظم، شہید بھٹو، شہید بی بی کا خواب پورا کر کے دم لے گی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا آج بانیان مملکت خدادادکےوژن سے تجدید عہد نو کا دن ہے، آج کادن ہماری ذمےداری کی یاددہانی کرانے کا دن ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوری معاشرہ قائم کرناہماری ذمے داری ہے، ایسا معاشرہ جہاں امن، انصاف و انسانی حقوق کا احترام ہو، نظریہ پاکستان کی جڑوں پرکلہاڑے مارنے والے باز آجائیں۔

پیپلز پارٹی قائداعظم، شہید بھٹو، شہید بی بی کا خواب پورا کر کے دم لے گی

پی پی چیئرمین نے کہا اقوام چند افراد کے مفاد پورا کرنے کے لیے اصول نہیں بناتیں، باوقار قومیں قومی مفاد،عوام کی بہبود سامنے رکھ کر بیانیہ بناتی ہیں، انتہاپسندی ودہشت گردی سے پوری قوم زخمی ہے، خطرات منڈلارہے ہیں، ایسےحالات کاسامنا کرنے کے لیےاٹل ارادوں کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دکھاوے اور عارضی بنیادوں پر بنائی گئی پالیسیز ہمیشہ ناکام ہوئی ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی نظریہ پاکستان اور قرارداد پاکستان کی حقیقی علمبردار ہے، ہم تمام مشکلات، ناانصافیوں اور انتقامی کارروائیوں کا مقابلہ کریں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا پیپلز پارٹی قائداعظم، شہید بھٹو، شہید بی بی کا خواب پورا کر کے دم لے گی، وہ خواب پرامن ، ترقی پسند اور خوشحال پاکستان کا خواب ہے۔

مزید پڑھیں : یوم پاکستان پراسلام آباد میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ جاری

خیال رہے آج یوم پاکستان ملی جوش اور جزبے سے منایا جار ہا ہے، دن کا آغاز وطن عزیز کی سلامتی کیلئے خصوصی دعاوں سے ہواجبکہ وفاقی دارلحکومت اسلام اباد کا کیولری گرائونڈ اکتیس توپوں کی سلامی سے گونج اٹھا۔

یوم پاکستان کے دن اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ جاری ہے، سعودی عرب اور آذربائیجان کے دستے بھی پریڈ میں شریک ہیں، تقریب کے مہمان خصوصی ملیشیا کے وزیراعظم مہاتیرمحمد ہیں۔

The post آج کا دن ہماری ذمےداری کی یاددہانی کرانے کا دن ہے، بلاول بھٹو appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2uqmT5u
via IFTTT

No comments:

Post a Comment