فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Friday, March 22, 2019

دبئی میں پاکستانی شہریوں کو لوٹنے والا جعلی پولیس اہلکاروں کا گینگ گرفتار

دبئی: متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں سے کروڑوں روپے لوٹنے والے جعلی پولیس اہلکاروں کو دبئی پولیس نے گرفتار کرلیا۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق دبئی پولیس نے پاکستانی شہریوں سے کروڑوں روپے ہتھیانے والے جعلی پولیس اہلکاروں کے 7 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا، گروہ نے پاکستانیوں سے 3.5 ملین درہم کی رقم لوٹی تھی۔

گرفتار ملزمان میں 39 سالہ اماراتی، 38 سالہ شامی شہری شامل ہیں جبکہ دیگر 5 ملزمان کا تعلق دیگر ممالک سے ہے۔

چار پاکستانی شہریوں کی جانب سے ملزمان کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی جس پر پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لیا۔

رپورٹ کے مطابق جنوری میں پاکستانی شہری اپنی گاڑی میں سفر کررہے تھے کہ پولیس وردی میں ملبوس ملزمان نے ان سے شناخت دکھانے کے بہانے رقم ہتھیا لی تھی۔

متاثرہ پاکستانی شہریوں کا کہنا ہے کہ ملزمان نے خود کو پولیس آفیسر ظاہر کیا اور ہماری رقم کے بارے میں شواہد پوچھنے لگے تاہم رقم اپنے پاس رکھ لی اور کہا کہ یہ پیسے مقدمے کے ہیں فیصلہ آنے کے بعد واپس ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ رہائی پانے کے بعد مذکورہ پولیس اسٹیشن گئے اور اپنے خلاف درج مقدمے کی تفصیلات معلوم کیں تو پتہ چلا کہ ان کے خلاف تو کوئی مقدمہ درج ہی نہیں ہوا ہے جس پر وہ حیران رہ گئے اور وہیں اپنے ساتھ ہونے والے واقعے کی رپورٹ درج کرائی۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے لوٹی گئی رقم برآمد کرلی، کیس کا فیصلہ 2 اپریل کو سنایا جائے گا۔

The post دبئی میں پاکستانی شہریوں کو لوٹنے والا جعلی پولیس اہلکاروں کا گینگ گرفتار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2JuBx61
via IFTTT

No comments:

Post a Comment